انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز کے عبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔
آئی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی پر 24 لاکھ بھارتی روپے( 82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ رائل چیلنجرز ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا۔
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں صرف 4 کھلاڑی ہی 30 یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز کے کپتان فاف ڈو پلیسی کی انجری کے باعث ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔
23 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز نے راجستھان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔