کابل(این این آئی): افغانستان نے چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چمن سے متصل پاک افغان باب دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ کےبلاک رکھ کراسے بند کر دیا ہے۔ کسٹم حکام کی جانب سے بھی پاک افغان سرحد باب دوستی کو تجارتی سرگرمیوں اورپیدل آمدورفت کیلئے بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کسٹم حکام کا کہناتھاکہ باب دوستی کو افغان اہلکاروں کی جانب سے بند کیا گیا ہے جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب مال بردارگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، عام دنوں میں باب دوستی سرحد صبح 8 سے شام 4 بجے تک معمول کے مطابق کھلی رہتی ہے۔دوسری جانب افغان حکام کا کہنا تھاکہ گورنرقندھار کی ہدایت پر چمن اسپن بولدک سرحد کو بند کیا گیا ہے۔گورنر قندھار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمدورفت کو بند کیا گیا ہے، پاکستانی سرحدی حکام کے ساتھ آمدورفت کے طریقہ کارپراعتراض ہے لہذا مسائل حل ہونے تک باب دوستی بند رہے گی،لوگ سفر نہ کریں۔پاکستان کے متعلقہ اداروں کا کہنا تھاکہ افغان حکام کے اس اقدام اور مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی، افغانستان نے چمن کے ساتھ متصل سپن بولدک سرحد بند کر دی
5
اکتوبر 2021