ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 991 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 310 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 22 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,991
Positive Cases: 310
Positivity %: 0.65%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 645— NCOC (@OfficialNcoc) December 22, 2021