متحدہ عرب امارات میں خود کو انڈیا سے زیادہ محفوظ تصور کرتا ہوں، سلمان خان

1  مئی‬‮  2023

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا میں قتل کی دھمکیاں ملنے باوجود یو اے ای میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ہونا، غیر محفوظ رہنے سے بہتر ہے اور قتل کی دھمکیوں کے بعد اب ان کیلئے ممکن نہیں رہا کہ وہ بائیک چلائیں یا اکیلے سفر کریں۔

یو اے ای میں اپنی سیکورٹی کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں تو انہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھتے ہیں۔

اداکار کو عید کے بعد اپنے گارڈز کے ساتھ دبئی مال میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ اطمینان کے ساتھ واک کر رہے تھے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے اندر مسئلہ پیدا ہوتا ہے، مجھے علم ہے کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ضرور ہوکر رہے گا لیکن مجھے اپنے رب پر بھروسہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مختوم دعویٰ کرچکے ہیں کہ دبئی دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved