کیا بورس جانسن طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والے ہیں؟

5  اکتوبر‬‮  2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا برادر اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر  الگ الگ  ملاقاتیں کیں۔ افغانستان کی وزارت کارجہ کے ترجمان عبدالقہار نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات  کی بحالی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر  اور مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس کی امارت اسلامی کے نائب وزیراعظم ملا برادر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں پر برطانوی دفتر خارجہ کا ردعمل

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری  کی گئی تفصیلات کے مطابق بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے  ملا عبدالغنی برادر، امیر خان متقی  اورعبدالسلام حنفی سمیت  دیگرطالبان رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔برطانیہ کے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقاتیں انسانی بحران اورافغانستان کو عسکریت پسندوں کیلئے پناہ گاہ بننے سے روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیلئے کی گئیں۔ ملاقاتوں میں افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے  برطانوی مدد، ملک کو دہشت گردوں کیلئے پناہ گاہ بننے سے روکنے اور ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو مسلسل محفوظ راستے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ اک مزید کہنا تھا کہ سائمن گاس نے افغانستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور خواتین کے حقوق  کی پاسداری کا معاملہ بھی اٹھایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved