انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔کنگ بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کھویا ہوا تاج واپس حاصل کر لیا۔2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، فخر زمان دو درجے تنز لی کے بعد 39 ویں پوزیشن پر چلے گٰئے ہیں۔
بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاداب خان کا نواں نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث روف کی بائیسویں پوزیشن ہے، سری لنکا کے ہسارنگا ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی جگہ آسٹریلیا کے مارنوس لاہوشین پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جو روٹ کی دوسری پوزیشن ہے۔
🔹 Babar Azam surges to the 🔝
🔹 Mohammad Rizwan into the top three 🔥Significant gains for Pakistan batters in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings 👉 https://t.co/hBFKXGWUp4 pic.twitter.com/qqUfYsFGkA
— ICC (@ICC) December 22, 2021
پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر اور فواد عالم کا 20 واں نمبر برقرار ہے۔
🔝 Labuschagne dethrones Root
💪 Starc makes significant gainsAustralia stars shine in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings.
👉 https://t.co/DNEarZ8zhm pic.twitter.com/W3Aoiy3ARP
— ICC (@ICC) December 22, 2021