واٹس ایپ کا نیا فیچر جس سے بھیجا گیا میسج ایڈٹ کیا جا سکے گا

9  مئی‬‮  2023

واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت کمپنی مسلسل نئے فیچرز تیار کرنے میں مصروف رہتی ہے۔

اب ایسے فیچر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے اور بظاہر اب یہ متعارف ہونے کے قریب ہے۔

واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر موجود ہے۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والا ہر فرد روزانہ کئی پیغامات بھیجتا ہے، مگر کئی بار جلد بازی میں میسج بھیجنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔

ایسا ہونے پر میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی اور آپشن دستیاب نہیں ہوتا۔

مگر واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین میسج میں کسی غلطی کو فوری درست کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر فروری میں واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ ایپ میں اس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ویب ایپ کے بیٹا ورژن میں بھی محدود صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔

جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved