افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے پاسپورٹ کے محکمے میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی کا کہنا ہے وزارت داخلہ میں کام کرنے والی تمام خواتین اپنی ملازمتوں پر واپس آکر کام شروع کر دیں۔
#کابل : #محکمہ_پاسپورٹ میں کام کرنے والی تمام #خواتین کو ملازمت پر واپس آنے کا حکم
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا ہے کہ تمام خواتین وزارت داخلہ میں اپنی ملازمتوں پر واپس آ کر کام شروع کر دیں pic.twitter.com/iQfeHSRRr3— افغان اردو (@AfghanUrdu) October 5, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان حکام کی جانب سے نئی تقرریوں اور کابینہ میں اضافے کے اعلانات کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ بڑی سطح پر کسی خاتون رکن کی تقرری نہیں کی گئی۔