امریکہ کے کورونا فنڈز میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی چوری کا انکشاف

22  دسمبر‬‮  2021

امریکی کورونا فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ادارے سیکرٹ سروس نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے  کاروبار اور شہریوں کی مدد کیلئے قائم فنڈ میں سے کم از کم 100 ارب ڈالر چرا لئے گئے ہیں۔ امریکی ادارے کے ایک عہدیدار روئے ڈوستن نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ سیکرٹ سروس نے  منسٹری آف لیبر اور چھوٹے درجے کے  کاروبار کے ذمے دار ادارے کی جانب سے فراہم  کئے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اس کرپشن کا کھوج لگایا ہے۔ ڈوستن کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار میں ابھی وزارت انصاف کی جانب سے نمٹائے جانے والے فراڈ کے کیسز کو شامل نہیں کیا گیا۔

سیکرٹ سروس کے مطابق اس غبن میں سب سے بڑا حصہ بیروزگار ہونے والے افراد کیلئے مختص فنڈز میں چوری کا ہے،  وزارت لیبر کا کہنا ہے کہ بے روزگار افراد کیلئے قائم فنڈ سے 87 ارب ڈالر کی خطیر رقم جعل سازوں کو ادا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے کرونا فنڈ میں غبن کے شبے میں 900 تحقیقات جاری کی جا رہی  ہیں، جس کیلئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکی وزارت انصاف نے گزشتہ ہفتے  بتایا تھا کہ اس نے فراڈ کے 95 کیسز کی پیروی کے دوران 7 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم برآمد کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved