ٹوئٹر پر اب 2 گھنٹے کی طویل ویڈیو یا فلم اپلوڈ کی جا سکے گی

19  مئی‬‮  2023

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر، اب مائیکرو بلاگنگ نہیں رہی، بلکہ اب مخصوص صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 گھنٹے طویل ویڈیو یا یوں کہیں کہ فلم اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے بلو ٹک کے تصدیق شدہ اور فیس ادا کرنے والے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 گھنٹے طویل، 8 جی بی پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر صارفین صرف 150 الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ اور صرف 10 منٹ کی ویڈیو شیئر کرسکتے تھے۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے یہ اقدام ٹوئٹر کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مد مقابل لانے کے لئے کیا ہے۔

اس پر ان کی ٹیم گزشتہ دسمبر سے کام کر رہی تھی، ابتداً انہوں نے طویل دورانئے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی طرح ویڈیوز کی پلے بیگ اسپیڈ کنٹرول کرنے کا فیچر متعارف کروایا تھا۔

اس کے علاوہ پیڈ صارفین کے لئے ٹوئٹ کی حد کو بھی 10 ہزار تک بڑھایا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved