بھارتی خواتین کی خود کشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

22  دسمبر‬‮  2021

بھارتی ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق خواتین کی خود کشی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ برس بھارت میں 22 ہزار 373 افراد نے خود کشی کی، بھارتی ادارے نیشنل کرائم بیورو کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ خود کشی کے یومیہ 61 سے زائد واقعات ہوئے، یعنی ہر 25 سیکنڈز میں ایک شخص نے خودکشی کی۔ بھارتی ادارے کا کہنا ہے کہ خودکشی کے 50 فیصد سے زائد واقعات خواتین کے ہیں، جو چند برس پہلے کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہیں۔

اگر ان اعدادوشمار کا موازنہ جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک سے کیا جائے تو گذشتہ برس جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد واقعات ہوئے، جن میں 14.6 فیصد واقعات خواتین کے ہیں۔

ماہرین کے مطابق معاشی ناہمواری، نفسیاتی مسائل، ذہنی دباؤ اور کورونا سمیت معاشرتی ناہمواریاں اس کے بڑے اسباب ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved