اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ایرانی جنرل کو اغواء کرنے کا دعویٰ

5  اکتوبر‬‮  2021

اسرائیلی جریدے یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ایرانی جنرل کو گذشتہ ماہ شام میں ایک خصوصی اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کے بعداس لئے اغواء کیا تھا تاکہ ایرانی جنرل سے اسرائیلی ائیرفورس کے ماضی میں اغواء کئے گئےاہلکار کے متعلق پوچھ گچھ کی جاسکے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کا اہلکار رون آراد 1968ء میں ایک آپریشن کے دوران لبنان سے اغواء کر لئے گئےتھے، جن کے متعلق ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایرانی جنرل کو اغوا ءکے بعد ایک افریقی ملک لے جایا گیا جہاں اسے تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا کیونکہ موساد اغواء کئے گئے ایرانی جنرل سے  مغوی ائیر فورس اہلکار کے بارے میں کچھ بھی دریافت نہ کرسکی اور یہ آپریشن ناکام ہو گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے موساد کو رون آراد کی تلاش کیلئے خصوصی آپریشن کی اجازت دی تھی، لیکن انہوں نے اس آپریشن کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved