ملک میں اومی کرون کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ

23  دسمبر‬‮  2021

کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع  کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ قلات میں 2 روز میں اومیکرون کے 30 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں تاہم اب ان مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹس لے کر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved