آصف زرداری کو وسطی پنجاب سے پی پی میں شمولیت کیلئے 30 رہنماؤں کی فہرست پیش

4  جون‬‮  2023

لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔رانا فاروق سعید نے آصف زرداری کو پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔اعلامیے کے مطابق وسطی پنجاب کے 30 رہنما چند روز میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved