بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

4  جون‬‮  2023

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved