آئندہ کےلائحہ عمل کیلئے جہانگیر ترین کے پاس دو آپشن موجود ہیں: نعمان لنگڑیال

4  جون‬‮  2023

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن نعمان لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے پاس نئی پارٹی بنانے یا اپنے گروپ کو کسی جماعت میں ضم کرنے کے دونوں آپشن موجود ہیں۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ دونوں آپشن سے متعلق مشاورت جاری ہے، جہانگیر ترین کے پاس نئی پارٹی بنانے یا اپنے گروپ کو کسی جماعت میں ضم کرنے دونوں آپشن موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 روز میں فیصلہ ہوجائےگا کہ کس آپشن پر عمل کیا جائے۔

نعمان لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کے حتمی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا اعلان کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved