مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے: شاہد خاقان

4  جون‬‮  2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کافیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved