پی ٹی آئی سے الگ ہونیوالا ایک اور بڑا ریلا پیپلز پارٹی میں سما گیا

4  جون‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے الگ ہونے والا ایک اور بڑا ریلا پیپلز پارٹی میں سما گیا جس کا اعلان لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات میں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری سےجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 رہنماؤں نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔

ان 30 رہنماؤں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جن میں رسول بخش جتوئی، قطب فرید سردار شمشیر مزاری، سردار اللہ بخش لغاری، سید قائم علی شمسی و دیگر شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نےکہا ہےکہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ کی مدت میں چھ ماہ توسیع ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved