صارفین کے خدشات دور کرنے کیلئے میٹا کا بڑا اقدام

8  جون‬‮  2023

جرمن کی قانون ساز ایجنسی فیڈرل کارٹیل آفس نے کہا ہے کہ میٹا اپنے پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کے لیے ایک نیا جائزہ متعارف کرانے جارہا ہے جو صارفین کے ڈیٹا چوری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک مثبت قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ میٹا کے اکاؤنٹس سینٹر صارفین کو بڑے پیمانے پر مفت اور بااختیار فیصلہ کرنے کی اجازت دے گا کہ آیا وہ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے اکاؤنٹس کو ایک ساتھ یا الگ الگ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے میٹا اکاؤنٹ کا جائزہ اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ زیادہ شفاف طریقے سے یہ دکھایا جا سکے کہ ہماری سروسز کیسے مل کر کام کرتی ہیں اور لوگوں کو پلیٹ فارمز کے فیچرز پر مزید کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی جرمن اتھارٹی کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ 2019 میں کارٹیل آفس نے میٹا اور پھر فیس بُک پر صارفین کی رضامندی کے بغیر متعدد ذرائع سے ان کے ڈیٹا کو یکجا کرنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی جو سالوں پر محیط قانونی جنگ کی نذر رہی تاہم یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت جولائی میں اس مقدمے کی مساعت کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved