پاکستان کی 46 فیصد آبادی کو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کا علم ہی نہیں

18  جون‬‮  2023

پاکستان کی تقریباً 46 فیصد آبادی کو ابھی یہ معلوم ہی نہیں کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر ہے، جبکہ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے 20 فیصد لوگ ادویات کا استعمال نہیں کرتے ہیں، جبکہ 10 فیصد خواتین حمل کے دوران اس بیماری سے متاثر ہوتی ہیں۔

یہ انکشاف اسلام آباد میں موجود ڈاکٹر عبدالغفار بلو لیکچر ہال میں ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام ایک سیمینار ’ہائی بلڈ پریشر خاموشی سے بڑھتی ہوئی وبا‘ میں ماہرین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پروفیسر زیبا حق، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہائی بلڈ پریشر کوئی وبا نہیں ہے، لیکن بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے یہ ایک وبا کی شکل اختیار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ لوگ اپنی طرز زندگی اور غذا میں تبدیلی پیدا کرکے اس پیمارے سے کیسے بچ سکتے ہیں، اس کے علاوہ اگر کسی انسان میں اس بیماری کی تشخیص ہوچکی ہے تو انہیں کیا اقدامات کرنے چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved