بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان فلم ریلیز ہونے سے پہلے کسی تنازع کا شکار، یا خبروں کی زینیت نہیں بننا چاہتے۔ یاد رہے کہ یہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ عامر خان نے فاطمہ ثناء شیخ سے خفیہ نکاح کر لیا ہے، جنہوں نے عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار کیا تھا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی خبروں کو سچ ثابت کرنے کیلئے عامر خان کی سابق اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصاویر کو ایڈٹ کر کے شیئر کرنا شروع کر دیا ہے، اور کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثناء شیخ کی تصاویر لی جا رہی ہیں۔
Amir Khan And Fatima Sana Shaikh Married: A Picture Is Going Viral On The Internet In Which Fatima Sana Shaikh Is Seen As The Bride Of Aamir Khan. #AmirKhan #FatimaSanaShaikhhttps://t.co/Pq3nO6Vwmo
— Spot News 18 (@spotnews18_) December 24, 2021
یاد رہے کہ کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں، جن سے انکی شادی 2005ء میں ہوئی تھی، کرن راؤ سے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے، عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں، جن میں ان کے دو بچے ہیں۔ مسٹر پرفیکٹ کی پہلی دونوں شادیوں میں طلاق ہوئی تھی۔