گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک نئے فیچر اسکرین لاک متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
لاک اسکرین فیچر کے استعمال سے اسکرین لاک ہو جائے گی اور حادثاتی طور پر ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہوگی۔
اس فیچر سے ڈیوائس کا ٹچ فنکشن ڈی ایکٹیو ہو جاتا ہے جس سے صارفین کو ویڈیو کے رکنے، اسکیپ یا سجیسٹڈ ویڈیو کے سلیکٹ ہونے کی پریشانی نہیں ہوگی۔
یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اس کا استعمال بھی آسان ہے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو اوپن کرکے اسکرین کے دائیں جانب گیئر آئیکون پر کلک کریں تو اسکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا۔
لاک اسکرین کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
ان میں سے ایک ایڈ بلاکر استعمال کرنے پر ویڈیو پلیئر بلاک کرنے کا انتباہ بھی ہے۔
اس فیچر کے تحت اگر صارفین مسلسل ایڈ بلاکر استعمال کریں گے تو ان کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے آن لائن گیمز کھیلنے کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔