انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز ایونٹس کےلیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
انعامی رقم کا اعلان ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اوور ریٹ کی پابندیوں اور جرمانوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو میچ فیس کے پانچ فیصد کے برابر جرمانہ کیا جائے گا۔
اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا پچاس فیصد حصہ ہوگا، کوئی ٹیم 80 اوور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو جاتی ہے تو اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہوگا۔
آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ممبرز ممالک کی فنڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے، ممبر ممالک کو بنیادی فنڈنگ کے ساتھ کھیل میں حصے کی بنیاد پر رقم ملے گی۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی لیگز کےلیے بھی قوانین بنادیے۔ لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈز کو فیس دینے کی پابند ہوں گی۔
اسی طرح لیگز میں پلیئنگ الیون کے حوالے سے بھی آئی سی سی نے قانون بنادیا جس کے مطابق پلیئنگ الیون میں کم از کم 7 مقامی یا ایسوسی ایٹ پلیئرز کی شمولیت لازم ہے۔