اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ، مریض کی ٹریول ہسٹری۔۔

25  دسمبر‬‮  2021

کراچی کے بعد اب اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ نے تصدیق کی ہے اومیکرون کا کیس مرد شہری میں سامنے آیا ہے، اومیکرون کیس آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔
مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، تاہم اومیکرون مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، اومیکرون مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved