بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے 2 اکتوبر 2021ء کو سڑک پر پل کے نیچے پھنسے والا طیارہ ابھی تک نکالا نہ جا سکا، بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر لائن طیارے کی ملکیت سے بھی دستبردار ہو گئی ہے، ائیر انڈیا کی جانب سے موقف اپنایا جا رہا ہے کہ کچھ روز قبل یہ طیارہ نجی طور پر کسی نے خرید لیا تھا۔ خریدار کے پاس پہنچانے کیلئے طیارے کو ٹرک پر لوڈ کیا لیکن منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی طیارہ پھسل کر روڈ پہ آنے کے بعد پل کے نیچے پھنس گیا۔
دوسری جانب طیارے کے نئےمالک کا کہنا ہے کہ وہ پرانے طیاروں کو خرید کر ان کے ریسٹورنٹس بناتے ہیں، جو کہ بہت مہنگا اور منافع بخش کاروبار ہے، لیکن طیارے کی ویڈیو لیک ہو جانا باعث تشویش ہے۔
یاد رہے دسمبر 2019ء میں بھارتی شہر کلکتہ میں بھی اسی طرح ایک طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا تھا۔