آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل منظور، پی سی بی کو پہلے سے دوگنا رقم ملے گی

17  جولائی  2023

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اختلاف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا فنانشل ماڈل منظور کرلیا گیا۔

ڈربن میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نئے فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل کی منظوری دی گئی۔ نئے فنانشنل ماڈل میں رکن ممالک کو رقم ٹیموں کی کارکردگی، انٹرنینشل رینکنگ اور آئی سی سی ایونٹس میں کمرشل کنٹری بیوشن کے مطابق کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں پی سی بی نے فنانشل ماڈل سے اختلاف کیا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ فنانشل ماڈل کے بارے میں فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرناچاہیے۔

نئے فنانشل ماڈل میں پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس میں رینکنگ اور کمرشل ویلیو کی وجہ سے دو گنا ریوینیو ملے گا۔

یہ رقم ملک میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی پر خرچ کی جائے گی، پاکستان آئی سی سی سے رقم ملنے والے چار ٹاپ ملکوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب دبئی میں پی سی بی اورایشین کرکٹ کونسل کےحکام کے درمیان ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول سمیت انتظامی معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved