یورپی یونین نے فیس بک پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

6  اکتوبر‬‮  2021

برسلز(این این آئی): فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ فیس بک پراب مزید بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، چاہے یہ کمپنی کتنی بڑی ہی کیوں نہیں مگر اب اس کے متبادل کی بھی ضرورت ہے۔یورپی یونین کے مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے کہا کہ بندش نے چند بڑی کمپنیوں پر انحصار کرنے کے نتائج ظاہر کردئیے ہیں۔ اب ان کمپنیوں کے متبادل اور مقابلے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اور آپشن چاہتے ہیں اور ہمیں چند بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے وہ جو بھی ہوں، یہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا ہدف ہے۔ویسٹیگرنے پچھلے سال ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے نام سے مسودے کی تجویز پیش کی تھی جس میں ایمیزون ، ایپل ، فیس بک اور گوگل کے ممنوعہ اور مجوزہ امور کی فہرست مرتب کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بنیادی کاروباری ماڈل کو تبدیل کر سکیں اور مزید مقابلے کی اجازت دی جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved