اومیکرون کا پھیلاؤ، دنیا بھر میں ساڑھے چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں

25  دسمبر‬‮  2021

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی فضائی سفر میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور دنیا بھر میں ساڑھے چار ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

لندن – (اے پی پی): برطانوی نشریاتی ادارے نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر ڈاٹ کام‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرسمس سے ایک روز پہلے دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں نے 2401 پروازیں منسوخ کیں، حالانکہ عام طور پر ایسے موقع پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 10 ہزار سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، کرسمس والے دن دنیا بھر میں 1779 پروازیں مؤخر کی گئیں جب کہ 402 اتوار کے لیے ری شیڈول کی گئیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ فضائی کمپنیوں کے پائلٹس، فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر عملے نے بیمار ہونے پر ٹیلی فون کال کر کے ڈیوٹی پر نہ آنے کا بتایا یا انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا رہا ہے، اس صورت حال میں لفتھانزا، ڈیلٹا، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور دیگر متعدد فضائی کمپنیاں سال کے ایک ایسے موقعے پر پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں جب بہت زیادہ سفر کیا جاتا ہے، اور پروازوں کی منسوخی نے وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی متعدد امریکی شہریوں کی مایوسی میں اضافہ کیا ہے، جو چھٹیوں میں اپنے اہل خانہ کے پاس جانا چاہتے تھے۔ گذشتہ سال بھی کرسمس کی سرگرمیوں کو سختی سے محدود کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved