ملک بھر میں گاڑیوں کی یکساں نمبر پلیٹس لگوانے کا مطالبہ

6  اکتوبر‬‮  2021

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے متفقہ طور پر ملک میں تمام گاڑیوں کی یکساں نمبر پلیٹوں کی سفا رش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) انہیں تیار کرے۔

این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) عمران گل نے اراکین کو بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تیار کر رہی ہے جس میں 6 قسم کی سیکیورٹی خصوصیات ہیں جن کو نقل نہیں کیا جا سکتا۔

کمیٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر نے بتایا کیا کہ این آر ٹی سی صارفین کو اعلی معیار کے ٹیلی کمیونیکیشن آلات فراہم کر رہی ہے جو ان کی تمام آپریشنل ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔کمیٹی کو مزید بتایا  گیاکہ این آر ٹی سی نے مقامی طور پر ڈرون بنائے ہیں جو کہ کھیتوں پر کیڑے مار ادویات دوا چھڑکنے کیلئے استعمال ہوں گے۔ قائمہ کمیٹی کی کارروائی کے بعد متفقہ طور پر سفارش کی گئی کہ ملک کی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس یکساں بنائی جائیں اوریہ نمبر پلیٹس این آر ٹی سی کو تیار کرنی چاہئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved