کرینہ اور سیف کے بیٹے کا نام بتائیں، انوکھا سوال پوچھنے پر سزاکا مطالبہ

25  دسمبر‬‮  2021

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور  کرینہ کپور کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھنڈوا  کے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول میں بچوں سے امتحان میں کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام  پوچھا گیا۔

اسکول کے اس عجیب و غریب اقدام پر  اسکول کی پیرنٹ باڈی (اسکول کے والدین کی تنظیم) نے ریاستی محکمہ تعلیم سے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول کے خلاف کلاس 6 کے سوالیہ پرچے میں ایسا سوال پوچھنے پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چھٹی کلاس کے امتحانی پرچے کےجنرل نالج کے سیکشن میں 5 سوالات پوچھے گئے ہیں جن میں سے ایک سوال ہے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کا پورا نام لکھیں؟

ضلعی پیرنٹس ایسوسی ایشن کے صدر انیش جھرجھارے نے اس معاملے پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ طالبعلموں سے ایسا غیر سنجیدہ سوال کس طرح کرسکتی ہے؟ طلبا سے تاریخی شخصیات کے بارے میں پوچھنے کے بجائے انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کے بیٹے کا پورا نام پوچھا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے جو اپنی پیدائش سے ہی مقبول ترین اسٹار کڈ ہے۔ جب کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے جسے پیار سے جےکہا جاتا ہے۔ سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے ناموں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved