انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 238 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ کی آخری گیند پر پاکستان انڈر 19 کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے کہ احمد خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلادی۔ انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان اننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔پاکستان کے محمد شہزاد نے 105 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 81 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد عرفان نیازی 32 اور رضوان محمود 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. بھارت کے راج ناد باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے قومی ٹیم کو جیت لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر نے تین اور اویس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کپتان قاسم اکرم اور ماض صداقت کے حصے میں ایک ایک آئی۔