ہالی وڈ کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک دی ایمی ایوارڈز 2023 کی تقریب اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال کے باعث ملتوی ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دی ایمی ایوارڈز کی تقریب رواں سال ستمبر میں منعقد ہونا تھی لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ ہالی وڈکے فلمی ستاروں اور مصنفین کی ہڑتال کے باعث ایوارڈز کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد سالوں میں ایمی ایوارڈز کی تقریب کو پہلی بار ملتوی کیا گیا ہے، آخری بار یہ ایواڈز 9/11 کے دہشت گرد حملوں کے باعث 2001 میں منسوخ ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ایمی ایوارڈز کو منسوخ کرنے کے بعد نئی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم بتایا جا رہا ہے کہ تقریب کے منتظمین ٹی وی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک انتظار کرنا چاہتے ہیں۔
ایمی ٹیلی ویژن کا سب سے باوقار امریکی ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے جس میں Succession، دی لاسٹ آف یو، دی وائٹ لوٹس اور ٹیڈ لاسو ( Ted Lasso) اس سال کے نامزد امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔
رائٹرز گلڈ آف امریکا اور اسکرین ایکٹرز گلڈ کے ممبران 60 سال میں سب سے بڑے واک آؤٹ ہڑتال کر رہے ہیں، ہڑتال میں یونین کے لوگ انڈسٹری میں نہ کام کریں گے اور نہ ہی کسی ایوارڈ شو میں شریک ہوگے۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ کےمصنفین کی جانب سے یہ ہڑتال مئی سے جاری ہے جس میں اداکار بھی شامل ہو گئے تھے جنہیں تنخواہوں، کام کرنے کے حالات اور انڈسٹری کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحفظات ہیں جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہڑتال سال کے آخر تک جاری رہے گی۔