واٹس ایپ نے حالیہ برسوں کے دوران اکاؤنٹ سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے متعدد فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
اب آپ اس میسجنگ ایپ میں 2 فیکٹر authentication کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں یا گوگل ڈرائیو بیک اپ ڈیٹا کو انکرپٹ کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں واٹس ایپ میں اکاؤنٹ پروٹیکٹ اینڈ ڈیوائس ویریفکیشن نامی ٹول بھی متعارف کرایا تھا تاکہ اکاونٹس کو ہیکرز سے زیادہ تحفظ مل سکے۔
مگر اب ایک ایسا فیچر واٹس ایپ کا حصہ بننے والا ہے جس کی ضرورت صارفین آغاز سے محسوس کر رہے ہیں۔
میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں بہت جلد آپ کے ای میل ایڈریس کو اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
ابھی ہر صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ فون نمبر سے منسلک ہوتا ہے اور اگر نمبر تک رسائی ختم ہو جائے (فون گم ہو جائے یا چھن جائے) تو واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی بھی ختم ہو جاتی ہے۔
اسی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹ ویریفکیشن ای میل ایڈریس کے ذریعے کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آپشنل ہوگا اور فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔
بنیادی طور پر یہ فیچر دیگر ایپس کے سائن ان جیسا ہوگا اور اس وقت کام کرے گا جب کسی وجہ سے فون موجود نہ ہو اور آپ کسی اور ڈیوائس میں واٹس ایپ میں لاگ ان ہونا چاہتے ہوں۔
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس فیچر اب صارفین کو دستیاب ہے جس کے ذریعے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 فونز میں استعمال کرنا ممکن ہے۔
مگر اس کے لیے فی الحال کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
You can preview the files to ensure recover my files 5.2 1 key they are intact.