پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا

8  اگست‬‮  2023

دنیا بھر میں کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردارکرتے ہوئے عالمی سطح پرغور و فکرکا مطالبہ کردیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ویٹیکن سٹی میں بات چیت کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ اندازمیں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانیت کی خدمت اور دنیا کے تحفظ کیلئے ہونا چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اور قانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی پوپ فرانسس انٹرنیٹ کے دانشمندانہ استعمال کا مشورہ دے چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved