انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ بھارت سے منتقل کردی گئی۔
ایونٹ اکتوبر کے وسط میں بھارت میں کھیلا جانا تھا لیکن آئی بی ایس ایف نے لاجسٹک بنیادوں پر ایونٹ قطر منتقل کردیا۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ اب نومبر کے پہلے ہفتے میں دوحہ میں ہوگی۔
ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ بھی قطر شفٹ کردی گئی۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔