بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ 1985 کی 4 دفعات سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ این ڈی پی ایس کا سیکشن 20 بی منشیات رکھنے کا کیس ہے جب کہ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے یا فروخت کرنے سے متعلق ہے، سیکشن 20 بی کے کیس میں اگر الزامات سچ ثابت ہوئے تو انہیں 20 سال کی سزا ہوگی۔ جبکہ این سی بی حکام کا کہناہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے تسلیم کیا ہے کہ وہ امریکا اور دبئی میں بھی منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔
یا درہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر 2021ء کوممبئی کے ساحل پرکروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں این سی بی نے منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ آج اپنے والد کے ساتھ ملاقات میں آریان جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور والد کے گلے لگ کر روتے رہے۔ شاہ رخ خان نے بھی اجے دیوگن کے ساتھ کمرشل اشتہار کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔