عرب اتحاد نے بحیرہ احمرمیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی بموں سے لدی تین کشتیاں تباہ کردیں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے آبنائے باب المندب میں جہازرانی اور عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب میں آبی گذرگاہوں کے تحفظ میں مدد ملی ۔
یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں عرب فوجی اتحاد نے بحیرہ احمر میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء کی 2 کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، عرب اتحاد کے مطابق ان اسلحہ بردار کشتیوں کویمن کے صوبے الحدیدہ میں اس وقت نشانہ بنایا تھا جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی حملے کی تیاری کر رہے تھے۔