عرب فوجی اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی اسلحے سے بھری 3 کشتیاں تباہ کر دیں

7  اکتوبر‬‮  2021

عرب اتحاد نے بحیرہ احمرمیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی بموں سے لدی تین کشتیاں تباہ کردیں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ اس نے آبنائے باب المندب میں جہازرانی اور عالمی تجارت کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب میں آبی گذرگاہوں کے تحفظ میں مدد ملی ۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں عرب فوجی اتحاد نے بحیرہ احمر میں  ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء کی 2 کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، عرب اتحاد کے مطابق ان اسلحہ بردار کشتیوں کویمن کے صوبے الحدیدہ میں اس وقت نشانہ بنایا تھا جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved