اوہ مائی گاڈ 2 کیلئے اکشے کمار نے کتنا معاوضہ لیا؟

18  اگست‬‮  2023

اکشے کمار کی نئی فلم اوہ مائی گاڈ 2 نے پچھلے ہفتے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا جو 100 کروڑ کے قریب پہنچنے والا ہے۔

فلم ڈسٹری بیوٹر کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) اجیت آندھرے نے بتایا کہ اکشے کمار نے فلم میں کام کیلئے معاوضہ نہیں لیا۔

بھارتی میڈیا نے اجیت سے اوہ مائی گاڈ 2 کے بجٹ کے متعلق پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم کے بجٹ کے بارے میں رپورٹس میں بہت تضادات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے ایک پائی کا معاوضہ بھی نہیں لیا اور ہمارے ساتھ اس فلم میں مالی اور تخلیقی دونوں طور پر خطرہ مول لیا۔

سی او او اجیت آندھرے نے کہا کہ اکشے کمار کے ساتھ ہماری شناسائی بہت پرانی ہے، اوہ مائی گاڈ 1، اسپیشل 26 اور ٹوائلٹ، یہ تمام فلمیں ان کے ساتھ بنائی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved