سرینہ ہوٹل کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دماغی صحت کے حوالے سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین نے شرکت کی۔
تقریب میں ماہر امراض دماغ ڈاکٹر نوشین کاظمی، ٹیلی کام کمپنی جاز کے ڈائریکٹر آد ڈائیورسٹی اینڈ انکلیوژن صباحت بخاری، موٹیویشنل سپیکر کامران رضوی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
ڈسکشن میں دماغی امراض کو تسلیم کرنے، ان کی اہمیت اور دماغی امراض کے علاج کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ٹینشن زدہ ماحول کے باعث دماغی امراض مزید پیچیدہ اور پہلے سے زیادہ اہمیت کے حامل ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ آج اپنی دماغی صحت کے متعلق احتیاط برتیں، جو آپ کو کل اور ساری زندگی صحت مند گزارنے میں مدد کرے گا۔
سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں دماغی صحت کے متعلق پینل ڈسکشن کا انعقاد
24
اگست 2023