شاہ رخ خان اور سنی دیول نے 16 سال تک ایک دوسرے سے بات کیوں نہیں کی؟

29  اگست‬‮  2023

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سنی دیول نے ماضی میں 16 سال تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم جوان کا گانا ناٹ رامایاں واستوایاں کا ٹیزر ریلیز کرنے کے بعد کچھ دیر مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں اداکار نے اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نے فلم غدر 2 دیکھی ہے؟‘

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جی ہاں، میں نے فلم دیکھی اور مجھے پسند بھی آئی۔

شاہ رخ خان کے اس جواب سے ایسا محسوس ہوا کہ اب ان کے اور سنی دیول کے درمیان تعلقات بہتر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور سنی دیول نے 1993ء کی ہٹ فلم ڈر میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سنی دیول نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم ڈر کو اپنی زندگی کا سب سے بدترین تجربہ قرار دیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اگر میں اپنا کیریئر دوبارہ شروع کروں تو میں فلم ڈر جیسی غلطی کرنے سے بچوں گا کیونکہ یہ فلم میری زندگی کا بدترین تجربہ تھا، اس دوران میرے ساتھ بہت ہیرا پھیری کی گئی اور جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک دن مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں نے جیب میں ہاتھ ڈالے تو میں نے جو جینز پہنی ہوئی تھی اسے پھاڑ دیا۔

سنی دیول نے انکشاف کیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا ڈائریکٹر سے  ایک سین کے بارے میں اختلاف تھا جس میں شاہ رخ خان نے مجھ پر چاکو سے وار کرنا تھا۔

اس اختلاف کے بعد 16 سال تک سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان بات نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے سنی دیول نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی پس میں زیادہ سوشل نہیں ہوں، اس لیے ہم کبھی دوبارہ ملے نہیں تو بات نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved