قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی کی ناک کا آپریشن ہوا ہے، جس کے بعد ان کی ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکال لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہنواز دہانی کو بچپن میں ناک پر چوٹ لگی تھی، جس کے باعث ان کی ناک کی ہڈی بھی متاثر تھی، آج ان کی ناک کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی متاثرہ ہڈی بھی ٹھیک کر دی گئی ہے، اور ناک میں پھنسا کنکر بھی نکال دیا گیا ہے۔
دو گھنٹے کی سرجری اور ابتدائی ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، اور انہیں آئندہ چیک اپ کیلئے 4 جنوری کی تاریخ دی گئی ہے۔
Today I went through a Successful Surgery of Nasal septum. I had been facing breathing problems due to deviated Nasal Septum for long time. After consultation of medical team of @TheRealPCB. and advice of my Family I went through this surgery. Alhamdulillah,feeling better now. pic.twitter.com/AAHmsolQtq
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) December 27, 2021
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شاہنواز دہانی پی ایس ایل کے آغاز سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے، اور آسانی سے میچز کھیل پائیں گے۔
یاد رہے کہ شاہنواز دہانی کو ناک کے مسائل کی وجہ سے سانس میں دشواری کا سامنا رہتا تھا۔