پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخی کا معاملہ، انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ واٹمور مستعفی

7  اکتوبر‬‮  2021

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، واٹمور کو دورہ پاکستان کی منسوخی پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ سے جاری اعلامیے میں واٹمور کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آئن واٹمور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ای سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ میں نے اپنے طور پر کیا،اور میں جس کھیل سے میں پیار کرتا ہوں، اسکے لیے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا  کہ مجھے اس عہدے پر وبا سے پہلے تعینات کیا گیا تھا لیکن کووڈ نے کام تبدیل کردیا اور ہماری بنیادی توقعات ڈرامائی انداز میں مختلف ہوگئیں، جس سے میرے اوپر ذاتی طور پر بھاری ذمہ داری آگئی تھی، اسی لئے بورڈ اور میں نے یہ محسوس کیا کہ ای سی بی کی سربراہی کے لیے ایک نیاچیئرمین بہتر ہوگا جو وبا کے بعد بورڈ کو بہتر انداز میں لے کر چلے گا۔ ای سی بی کا کہنا تھا کہ واٹمور بورڈ کے ساتھ باہمی مشاورت کے نتیجے میں اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں،اور بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین بیری او برائن کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

لگتا ہے کہ پاکستان کا موقف رجسٹرڈ ہوا ہے

انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد اپنےایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے  برطانوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا جس پربرطانوی وزیر خارجہ نےکہا  تھا کہ یہ ان کی حکومت کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کا اپنا فیصلہ تھا، برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے  تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ  تک پہنچانے کی یقین دہانی  بھی کروائی تھی۔

اس کے بعد وزیر خارجہ کا آج اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آج کی خبر سے لگتا ہےکہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرڈ ہوا ہے، ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved