ہمیں پاکستان میں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا، صدر بھارتی کرکٹ بورڈ

6  ستمبر‬‮  2023

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی پاکستان کی میزبانی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

راجر بنی اور راجیو شکلا وفد کے ہمراہ چار ستمبر کو لاہور پہنچے تھے اور آج بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت پہنچا۔

وطن واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیاگیا، ہمارا وقت بہت اچھا رہا، ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، ہمارے دورے سےسب بہت خوش تھے اور ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔

اس موقع پر نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا کا کہنا تھاکہ 2 روزہ دورہ اچھا رہا، گورنرپنجاب نے ہمارے اعزاز  میں ڈنر دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی بھی بہت اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کامطالبہ تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہونی چاہیے، ہم نے اُنہیں بتایا ہےکہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ہم وہی کریں گے جو ہماری حکومت کہےگی، یہ کرکٹ کا دورہ تھا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved