اسلام آباد میں منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پمز اسپتال ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد فرار ہوگئے۔
ذرائع نے بتایاکہ منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لےکر فرار ہوئے ہیں تاہم فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈرہیلتھ سروسز نے مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر خاموشی اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو لیبیا سے خصوصی پرواز سے لایا گیا تھا، لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کو 8 ستمبر کی رات خصوصی فلائٹ سے لایا گیا تھا۔