ڈر فلم کی شوٹنگ کے دوران لڑائی بچکانہ حرکت تھی، سنی دیول

11  ستمبر‬‮  2023

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سنی دیول کے درمیان فلم ڈر کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1993ء کی فلم ڈر میں شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان مشہور لڑائی کا چرچا ایک بار پھر ہوگیا۔

سنی دیول جو اپنی فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد مختلف ٹی وی شوز کو انٹرویوز دے رہے ہیں، ایسے ہی ایک پروگرام کے دوران انہوں نے ’ڈر‘ کی شوٹنگ کے درمیان شاہ رخ سے ہونے والی اپنی لڑائی کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے دوران گفتگو شاہ رخ اور اپنی لڑائی کو بچکانہ حرکت قرار دیا اور ساتھ ہی تصدیق کی کہ اب ہم دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوچکا ہے۔

سنی دیول نے مزید کہا کہ یقینی طور پر اس وقت جو کچھ ہوا، وہ زمانہ ہی الگ تھا، میں تو کہتا ہوں لوگوں کو یہ سب بھول جانا چاہیے اور یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایسا پھر کبھی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں اور شاہ رخ خان متعدد بار ملے ہیں اور ہم نے کئی معاملات پر بات چیت کی۔

سنی دیول نے بتایا کہ ہم دونوں تو فلموں پر بھی بات کرتے ہیں، اس نے پوری فیملی کے ساتھ غدر2 دیکھی اور مجھے فون کیا، ہمارے درمیان تو سب کچھ اچھے سے چل رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved