ایشیا کپ: بھارت کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

12  ستمبر‬‮  2023

ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے شردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سری لنکن ٹیم نے پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved