بنگلادیش کو ڈینگی کی بدترین وبا کا سامنا، ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

2  اکتوبر‬‮  2023

بنگلادیش کو ڈینگی کی بدترین وبا کا سامنا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مچھر سے پھیلنے والی بیماری کے باعث ہونے والی اموات ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

بنگلادیش کی وزارت صحت کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 2 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اس بیماری سے ہونے والی اموات ایک ہزار 6 ہوگئی ہیں۔

بنگلہ دیشی عہدیدار کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ وبا بنگلہ دیش میں صحت کے نظام پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved