سعودی حکومت نے ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کے عارضے میں مبتلا لڑکی کیلئے امریکی کمپنی کو ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے شہری کے علاج کیلئے امریکی کمپنی نوارٹس سے Zolgensma انجکشن فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ویکسین کی قیمت 3 ملین ڈالر ہے، جو امریکی کمپنی سے خریدنے کے بعد متاثرہ لڑکی کو مفت لگائی جائے گی، تاکہ علاج کے بعد وہ اپنے امور زندگی بخوبی انجام دے سکے۔