ترجمان امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس کنیکٹی کٹ آبدوز(SSN22) ہفتے کے روزجنوبی بحیرہ چین میں کسی ٹھوس چیز سے ٹکرائی، یہ واقعہ بین الاقوامی سمندری حدود میں پیش آیا۔امریکی آبدوز میں 15 افراد سوار تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر اس کی تصدیق کرنا مشکل ہو گا کہ یہ حادثے کی بجائے حملہ بھی ہو سکتا ہے ،کیونکہ چین کو امریکی بحری بیڑوں کی جنوبی بحیرہ چین میں آمدورفت پر سخت تحفظات ہیں اور ان دنوں تائیوان کے ساتھ مسائل کے باعث حالات میں کشیدگی انتہائی عروج پر ہے۔ عالمی میڈیا میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لگ بھگ ایک ہفتہ اس خبر کو منظر عام پر نہ لانا بھی معنی خیز ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ متنازع اور اہم آبی راستوں میں ہوتا ہے کیونکہ چین اس پورے علاقے کو اپنا حصہ کہتا ہے جبکہ ملائیشیا، برونائی، ویتنام، فلپائن اور تائیوان بھی اس علاقے پر اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔